Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ضوابط کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل ، 27 کے لائسنس منسوخ

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سیل اور 27 کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 ریکروٹنگ ایجنسیوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔

وزارت نے ضوابط پرعملدرآمد نہ کرنے والی 10 ایجنسیوں کو سیل جبکہ 27 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔ ایجنسیوں کی مہلت دی گئی تھی لیکن اس مدت کے دوران  خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا۔

ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صارفین کی شکایات پر توجہ نہ دینا، ریکروٹننگ کے ضوابط پر عمل نہ کرنا اور صارفین کو واپس کی جانے والی رقم میں تاخیر کرنا شامل تھا۔

Related posts

ابراہیم رئیسی 2021ء میں صدر بنے ، عدالتی نظام میں کئی عہدوں پر کام کیا

admin

اسرائیل کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے ، ایرانی صدر

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment