Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ضوابط کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل ، 27 کے لائسنس منسوخ

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سیل اور 27 کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 ریکروٹنگ ایجنسیوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔

وزارت نے ضوابط پرعملدرآمد نہ کرنے والی 10 ایجنسیوں کو سیل جبکہ 27 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔ ایجنسیوں کی مہلت دی گئی تھی لیکن اس مدت کے دوران  خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا۔

ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صارفین کی شکایات پر توجہ نہ دینا، ریکروٹننگ کے ضوابط پر عمل نہ کرنا اور صارفین کو واپس کی جانے والی رقم میں تاخیر کرنا شامل تھا۔

Related posts

امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں

Mobeera Fatima

ایرانی گلوکارہ کو بغیر حجاب گانا پیش کرنے پر 74 کوڑوں کی سزا

Mobeera Fatima

ایران کے صدارتی انتخابات، عوام کل نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹ ڈالیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment