Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اگر ٹرمپ تائیوان کا مسئلہ حل کرا لیں تو نوبیل پرائز کے حقدار ہونگے، تائیوانی صدر

تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ نوبیل امن انعام کے حقدار ہوں گے۔

ایک امریکی ریڈیو پروگرام  میں بات کرتے ہوئے صدر لائی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ صدر شی جن پنگ کو فوجی کاروائی سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لائی نے الزام عائد کیا کہ چین صرف تائیوان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ امریکا اور عالمی نظام کو بھی چیلنج کر رہا ہے۔ اگر تائیوان پر قبضہ ہوا تو چین عالمی سطح پر امریکا کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائے گا، جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صدر شی جن پنگ نہ صرف تائیوان کے آس پاس فوجی مشقیں بڑھا رہے ہیں بلکہ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں بھی اپنی فوجی طاقت کو وسعت دے رہے ہیں۔

صدر لائی نے کہا کہ اگر انہیں ٹرمپ سے ملاقات کا موقع ملے تو وہ انہیں مشورہ دیں گے کہ چین کے عملی اقدامات پر توجہ دیں، نہ کہ صرف باتوں پر۔

Related posts

نیتن یاہو اگر ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا، جرمنی

admin

بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکا، اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی: سوئٹزرلینڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment