Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی ، کئی اہم منصوبے متاثر

امریکا نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے۔

گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیئے تھے، جس کا اطلاق یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کے پروگرام پر بھی ہوا ہے۔

اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی، امریکی امداد کی معطلی سےایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا۔

اس کے علاوہ توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔ اقتصادی نمو سے متعلق 4 ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 ، 4 اور زراعت کے شعبے میں 5  پروگرام متاثر ہوئے ہیں۔

Related posts

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ، 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

Mobeera Fatima

آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کی نومبر میں دستبرداری، جے شاہ مضبوط امیدوار

Mobeera Fatima

ہمیں اپنے شوہروں کے مذاق سمجھ نہیں آتے، اشنا ،اریبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment