Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریں

پاک فوج نے سپین بولدک چمن میں حملے ناکام بنا دیئے ، 20 افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد طالبان کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے  افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں۔

علاوہ ازیں پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کل رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی، کرم سیکٹر پر جوابی حملے میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک عملے سمیت تباہ کئے گئے۔

Related posts

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

Mobeera Fatima

پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment