Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

کیا اے آئی انسانی یادداشت اور سوچ کو متاثر کر رہی ہے؟ حیران کن انکشاف

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال نے زندگی کو بے حد آسان بنادیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس سے انسان کی یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اے آئی کی سہولتوں کے باعث لوگ رفتہ رفتہ اپنے ذہن پر کم انحصار کرنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ضروری معلومات یاد رکھنے اور سماجی مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں معروف ماہرِ تعلیم  نے مصنوعی ذہانت کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اے آئی کو خطرناک نہیں سمجھتیں کیونکہ انسانی معاشرہ ہمیشہ سے نئے انقلابات سے گزرتا آیا ہے۔ “پہلے لوگ راستے زبانی یاد رکھتے تھے، پھر جب کاغذی نقشے آئے تو زندگی آسان ہوگئی۔ اسی طرح ٹریکٹر کی ایجاد نے کھیتوں میں کام آسان کیا، مگر کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس سے کسان سست ہوگئے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکنالوجی کا استعمال صرف محنت سے بچنے کے لیے کیا جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، لیکن اگر اسی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے تو یہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ “جیسے اگر کوئی کیلکولیٹر پر اندھا دھند انحصار کرے اور دماغ استعمال نہ کرے تو مستقبل میں وہ ایک اچھا اکاؤنٹنٹ نہیں بن سکے گا۔”

Related posts

تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

Mobeera Fatima

کیا اے آئی انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو مفلوج کر رہی ہے ؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Mobeera Fatima

بیرون ملک سے پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے ٹولے کا ایک اور کارندہ بے نقاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment