Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کوالیفائنگ رائونڈ ، اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا۔

کوالیفائنگ مرحلے میں اسرائیل نے اتوار کو اپنا میچ ناروے کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے پانچ صفر سے شکست ہوئی تھی ،اسے عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلیے دو اگلے میچز ہر صورت جیتنے تھے لیکن اٹلی نے شکست دے کر اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

واضح رہے کہ اسپین کی حکومت پہلے ہی عندیہ دے چکی تھی کہ اسرائیل کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں اسپین فیفا عالمی کپ میں شرکت سے دستبردار ہو سکتا ہے اور اگر اسرائیل واقعی رسائی حاصل کر لیتا تو دیگر یورپی ممالک کی جانب سے بھی یہی فیصلہ لیے جانے کا خدشہ تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

Related posts

نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس، اسرائیلی کھلاڑی خوف کا شکار، پرچم چھپانے پر مجبور

Mobeera Fatima

پی ایس ایل10، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی نئے انداز میں انٹری

Mobeera Fatima

Leave a Comment