Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان خواتین ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کچھ عرصے سے علیل تھے ، انہیں سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔

ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف کیجانب سے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے بھی شوال ذوالفقار اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں

admin

Leave a Comment