Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے اورکزئی میں حملے میں ملوث تمام 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز(security forces) نے اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف اورکزئی کے علاقے جمال مایا میں آپریشن کیا جس میں مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد بھارتی اسپانسرڈ خارجی تھے، دہشتگرد پاک فوج کے افسران اورجوانوں پرحملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

Related posts

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی

admin

ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment