بھارتی کرکٹ لیگ نے دو آسٹریلوی کرکٹرز کو خطیر رقم کی پیشکش کر دی تاہم انہوں نے پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ ہماری اپنے ملک سے کمٹمنٹ ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے ایک ٹیم گروپ نے تقریباً 10 ملین ڈالر سالانہ کے عوض پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کیلیے پیشکش کی تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے پیشکش مسترد کرکے ملک سے وابستگی کو ترجیح دی۔
پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی اپنے ملک سے مکمل کمٹمنٹ ہے اور اپنے ملک کیلئے کھیلنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالر کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ملا کر تقریباً 3 ملین ڈالر سالانہ کماتے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈالروں کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا۔
