Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں غیر معمولی فیصلہ ، چائے سے پہلے کھانے کا وقفہ ہو گا

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے اور چائے کے وقفوں میں ترتیب کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے ایک غیر معمولی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صرف بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی بار ‘چائے کا وقفہ’ دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہو گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی مقامات کے مقابلے میں بہت پہلے طلوع  اور غروب ہو جاتا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق 22 نومبر کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح 9  بجے ہوگا جو عام وقت 9:30 سے آدھا گھنٹہ پہلے ہے۔

Related posts

ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

Mobeera Fatima

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment