Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزارت خزانہ نے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی

وزارت خزانہ نے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی، نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وفاقی ملازمین پنشن کیلئے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرائیں گے، حکومت کی جانب سے 12 فیصد کنٹری بیوشن دی جائے گی، وزارت خزانہ کے مطابق نئے نظام کے تحت 22 فیصد پنشن فنڈ میں جمع ہو گی۔

نیا پنشن سسٹم یکم جولائی 2024 سے بھرتی ملازمین پر لاگو ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ سرکاری ملازمین پر نیا نظام لاگو نہیں ہوگا، مسلح افواج کے اہلکاروں پر نفاذ یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے نئے پنشن فنڈ کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں، پنشن واجبات بڑھ کر 10 کھرب 55 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، مسلح افواج کے پنشن اخراجات 2025-26 میں 742 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکال سکیں گے، ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔

Related posts

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

admin

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment