Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

طلاق کی افواہیں بے بنیاد، شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی تیسری اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دونوں خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں۔

شعیب ملک نے انسٹاگرام پر یونیورسل اسٹوڈیوز فلوریڈا کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اور ثنا جاوید مختلف مقامات پرمحبت بھرے لمحات گزارتے دکھائی دئے، بعض تصاویر میں وہ اسکو بی ڈو ، ٹرانسفارمرز روبوٹس کے سامنے  اور کچھ  تصاویر میں ریونج آف دی ممی رائیڈ  کے ساتھ نظر آئے۔

مداحوں نے ان تصاویر پر خوشی کا اظہار کیا اور اطمینان ظاہر کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ساتھ ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے، تاہم، کچھ صارفین نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ بھارتی میڈیا اب بھی ان کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات پر گہرے سوالات اٹھا دیے۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا۔ مداحوں نے اس منظر کو ان کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دیا۔

Related posts

بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ بنا لیا

Mobeera Fatima

ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی تو چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردیں، سکندر بخت

admin

پی ایس ایل فرنچائزز کیساتھ نئے معاہدے، نئی ٹیموں کی فروخت کا مرحلہ بھی جلد شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment