Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا میں شٹ ڈائون کے بعد ناسا بھی بند ، ہزاروں ملازمین فارغ

امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومتی امور ٹھپ ، خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیئے گئے۔

ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ادارے کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ کی معطلی کے بعد ادارے کی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں، ادارے کے 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا جو ایسے مشن پر کام کر رہا ہے جنہیں روکنے کی صورت میں خلابازوں کی جان کو  خطرہ ہو سکتا ہے، یا ایسے حساس آپریشنز  متاثر ہو سکتے ہیں جس کی حفاظت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، کیپٹل ہل اور کانگریس لائبریری بھی مہمانوں کے لیے بند کر دی گئی۔

Related posts

ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع، چین کا ردعمل آ گیا

Mobeera Fatima

دوران انتقال عازمین کے اہل خانہ کو 20 لا کھ روپےمعاوضہ دیا جائے گا

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات

admin

Leave a Comment