Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق 14 اکتوبر 2025 کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے کہا کہ 14 اکتوبر 2025 کے بعد سے ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین کو نہ صرف ٹیکنیکل سپورٹ بلکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور فیچر اپ گریڈز بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اس اقدام کے بعد پرانے سسٹمز میں وائرس اور میل ویئر کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ونڈوز 10 گزشتہ ایک دہائی سے ذائی کمپیوٹنگ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم رہا ہے۔

Related posts

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

ونڈوز سرور اپڈیٹ سسٹم میں خطرناک خامی، ہیکرز کا حملہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment