Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، پرچم بھی لہرا دیا

برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد لندن میں واقع فلسطینی سفارتخانے پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دیئے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی تقریب رکھی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا۔ فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے پرچم کے رنگ ہماری تاریخ اور ہماری قربانیوں کی داستان سناتے ہیں۔ سیاہ رنگ غم و الم، سفید رنگ امید، سبز رنگ سرزمینِ فلسطین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔

Related posts

امریکی صدر کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

Mobeera Fatima

برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment