میٹابولزم ہمارے جسم کا وہ نظام ہے جس کے ذریعے ہمارا جسم کھانے کو توانائی میں بدلتا ہے اور سانس لینے، خون کی روانی، جسم کو حرکت اور درجہ حرارت کو قائم رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
میٹابولزم سست ہونے کی 6 علامات
وزن میں غیر معمولی اضافہ

میٹابولزم اور وزن کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اگر آپ ہمیشہ کی طرح کھا رہے ہیں لیکن پھر بھی وزن بڑھ رہا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کا میٹابولزم کمزور ہو گیا ہے، آپ کا میٹابولک ریٹ یہ طے کرتا ہے کہ جسم کو روزانہ کتنی کیلوریز درکار ہیں, اضافی کیلوریز چربی کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہیں۔
تھکن اور سستی

سست میٹابولزم کی وجہ سے تھکن اور کمزوری محسوس ہو سکتی ہے، ایسے افراد جنہیں وٹامن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے لوگ اکثر بغیر وجہ کے تھکن اور سستی محسوس کرتے ہیں
بال اور ناخن کمزور ہونا

