وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فضائی حدود میں شاندار استقبال پر ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، مسلم اُمہ کی قیادت کے حوالے سے سعودی ولی عہد کے ویژن کو سراہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں، مسلم اُمہ کی رہنمائی میں ان کا کلیدی کردار ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے خطے کو درپیش چیلنجز او رباہمی تعاون پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید فروغ پائے گی۔
