Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ضلع ٹھٹھہ میں آٹا، گھی ، تیل و چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ضلع ٹھٹھہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، آٹا، گھی، تیل و چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ایک طرف بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے تو دوسری جانب مہنگائی اپنے عروج پر ہے، منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

ساحلی شہر میرپورساکرو میں مختیار کار کئی ماہ تک آفس سے غیر حاضر ہیں اور عوام کو منافع خوروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ضلع میں آٹا، گھی ، تیل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، آٹا 130 روپے کلو جب کہ ایک من پر 1200 سے 1400 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

میرپور ساکرو کے شہریوں اور مکینوں نے منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مختار کار میرپور ساکرو پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

مری میں کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم ، آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ

admin

Leave a Comment