Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا، پاکستان علما کونسل کایوم تشکر ودعا منانے کا اعلان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور و وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

ڈومینیکن ریپبلک، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Mobeera Fatima

عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Mobeera Fatima

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment