Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر

خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب ضلع ہری پور کے علاقے مکھنیال میں نیا کے پی ہاؤس بنانے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، یہ نیا ہاؤس اسلام آباد کے پرانے کے پی ہاؤس سے تقریباً 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔

سرکاری کاغذات کے مطابق اس منصوبے کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی  2025-26 میں شامل کیا گیا ہے، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے ہے، جن میں سے 250 ملین روپے رواں سال کے لیے رکھ دئے گئے ہیں، اس رقم سے زمین کے حصول اور ابتدائی کام شروع کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کو زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری دی گئی ہے، چیف انجینئر ایسٹ، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر محکموں کو بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ کاغذی کارروائی اور دیگر مراحل مکمل کئے جا سکیں، اس منصوبے کا پہلا نوٹیفکیشن 3 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔

Related posts

سہ ملکی سیریز میں آج افغانستان یو اے ای کا سامنا کرے گا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment