Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیخوپورہ: 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں 50 کلو کے 20 ہزار سے زائد غیر قانونی گندم کے تھیلے برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ ان کے پاس فوڈ گرینز کا لائسنس نہیں تھا جو کہ قانونی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا سرکاری ریٹ 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کیخلاف تین دن بعد کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

3 دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 78 روپے کم ہو گئی، انڈے مہنگے

admin

کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment