Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں حیران کن اصلاح، 375 کھرب روپے کی غلطی

آڈیٹر جنرل پاکستان  نے اپنی جاری کردہ رپورٹ واپس لے لی ہے، جس میں وفاقی حسابات میں 375 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا گیا تھا، جو قومی بجٹ سے 27  گنا زیادہ تھی۔

کنسولیڈیٹڈ آڈٹ رپورٹ آف فیڈرل گورنمنٹ برائے مالی سال 2024-25 کا درست شدہ ورژن اے جی پی کی سرکاری ویب سائٹ پر خاموشی سے اپلوڈ کر دیا گیا، جس نے اگست میں جاری شدہ ڈرافٹ رپورٹ کو بدل دیا۔

آڈیٹر جنرل پاکستان   کے دفتر نے وضاحت پیش کی کہ یہ نمبر محض ٹائپنگ کی غلطی کے باعث سامنے آئے، دو جگہ بلین کی بجائے ٹریلین لکھ دیا گیا تھا، رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی اصل رقم  9.769  کھرب روپے بتائی گئی، اگرچہ یہ رقم 375 کھرب سے بہت کم ہے، لیکن پھر بھی یہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا تقریباً دو تہائی بنتی ہے۔

ترمیم شدہ رپورٹ کے مطابق یہ بے ضابطگیاں کئی برسوں پر محیط ہیں جن میں گردشی قرضہ، زمینوں کے تنازعات، سرکاری کمپنیوں کے کھاتوں میں خرابیاں اور خریداری کے مسائل شامل ہیں، صرف اس آڈٹ پر حکومت کو 3.02 ارب روپے کی لاگت آئی۔

Related posts

شہری قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں، نادرا

Mobeera Fatima

سنگین مقدمات کی منظوری کیخلاف عمران خان کی درخواست 10 جون کو سماعت کیلئے مقرر

admin

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment