Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان ریلویز میں تین مختلف عہدوں پر ایک ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے، ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کے لئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

Related posts

آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی، شزا فاطمہ

Mobeera Fatima

27 ویں ترمیم پر مشاورت، وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفود آج ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

کراچی کی تاجر برادری کا نئی ائیر لائن بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment