Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں

ایپل نے اپنے لانچ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز کے ساتھ  اسمارٹ واچز اور ایئر پوڈز سمیت جدید ڈیوائسز بھی متعارف کرا دی ہیں.

ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوا، جسے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا، ایپل نے اس موقع پر چار نئے آئی فون ماڈلز پیش کئے، جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

اس کے ساتھ کمپنی نے اپنی اسمارٹ واچ لائن اپ میں بڑے اپڈیٹس دئے، جن میں واچ سیریز 11، واچ الٹرا 3 اور نیا واچ SE شامل ہیں، یہ گھڑیاں صحت، فٹنس اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو ایک نئے معیار پر لے جانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

ایپل نے آڈیو ڈیوائسز کے شوقین صارفین کے لیے اپنے لائن اپ میں ایئر پوڈز پرو 3 بھی شامل کر دئے ہیں، جو مزید بہتر آواز اور پرفارمنس فراہم کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ایپل کے اس ایونٹ کو ٹیک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ کہا جا رہا ہے اور  یہ پروڈکٹس اگلے سال کی مارکیٹ ٹرینڈز پر گہرا اثر ڈالیں گی۔

Related posts

انسٹا گرام نے بھی لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی تعداد مقرر کر دی

Mobeera Fatima

آئی کیوب قمر کی کامیابی، پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

admin

25 سال کے دوران چاند دیکھنے پر 2 ارب روپے کے اخراجات

Mobeera Fatima

Leave a Comment