ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملکیت میں اضافے کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور کاروں کی ملکیت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملک کی آٹو انڈسٹری پر ٹیرف اصلاحات کے اثرات کے حوالے سے پائیڈ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آٹوانڈسٹری میں کچھ ملازمتیں متاثر ہوں گی لیکن نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع جنم لیں گے۔
پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق 5 سال کے ٹیرف ریفارم پلان سے کسٹمز ڈیوٹی اسٹرکچر میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ اوسط ٹیرف ریٹ 19 فیصد سے کم ہو کر 9.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
