Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایف بی آر نے کسٹمز آکشن ماڈیول میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف کردیا

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز آکشن ماڈیول میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق آکشن ماڈیول اگست 2021 میں نیلام شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز) آن لائن تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے متعارف کرایا گیا تھا۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو کے مطابق جولائی 2025 میں تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ 1,909 گاڑیوں میں سے 103 کو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں شامل کیا گیا۔

ان میں سے 43 اسمگل شدہ گاڑیاں موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کے ریکارڈ میں پہلے ہی رجسٹرڈ تھیں، جس سے انہیں قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی گئی۔

ایف بی آر کے ڈیجیٹل آڈٹ نے مشکوک یوزر آئی ڈیز کا سراغ لگایا اور 9 جولائی کو ایک ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

Related posts

ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات ، 8 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment