Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

نائیجیریا ، کشتی دریا میں درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، 60 افراد ہلاک

نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے 60 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہےجبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، لاپتہ کی تلاش کیلئے ریسکیو  آپریشن جاری ہے۔

Related posts

جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستان بھر میں آج یومِ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment