Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کے بعد امریکی عدالت نے گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

گوگل کیخلاف مقدمہ سان فرانسسکو فیڈرل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا ، گوگل پر آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا الزام ہے ، صارفین نے 31 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

الزام ثابت ہونے پر جیوری نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ، فیصلہ ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز کی خلاف ورزی پر سنایا گیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ارجنٹینا میں ایک شہری کی نامناسب تصویر بنانے پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ارجنٹینا کی ایک عدالت نے گوکل کو ایک شہری (جو پیشے کے اعتبار سے ایک پولیس افسر ہے) کو تقریباً 12 ہزار 500 امریکی ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

Mobeera Fatima

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment