ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں اس معاملے پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں، اس کیس کا فیصلہ سنگل بینچ نہیں، لارجر بینچ کرے گا۔
واضح رہے عافیہ صدیقی کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی کورٹ سے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کیا گیا تھا تاہم جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
