Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی شہری نے 3 ہزار 803 پلاسٹک چپلوں کے جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

امریکی شہری نے ربڑ کی چپلوں کا سب سے بڑا ذخیرہ جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے ڈوگی لش کو دنیا بھر میں کروک کنگ کے نام سے پکارا جا رہا ہے, انہوں نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں اپنا نام شامل کرا دیا۔

ڈوگی لش کے پاس کروکس نامی ربڑ کی چپلوں کے 3 ہزار 803 جوڑے موجود ہیں، جنہیں جمع کرنے کا سلسلہ انہوں نے تقریباً 18 سال پہلے شروع کیا تھا۔ اس منفرد شوق نے نہ صرف انہیں عالمی شہرت دلائی بلکہ ان کے لیے بچپن کا خواب بھی حقیقت میں بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اسکول میں بک فیئر لگتا تھا، میں سب سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتابوں کی طرف بھاگتا تھا، نوعمری میں اپنی ایک ڈائری میں زندگی کے مقاصد تحریر کئے تھے، جن میں ایک نایاب اور بڑا کلیکشن جمع کرنے کا شوق بھی شامل تھا، جو بالآخر عالمی ریکارڈ کی شکل اختیار کر گیا۔

Related posts

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

Mobeera Fatima

پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایران کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment