Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلابی صورتحال ، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

سیلابی بی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کر دیا گیا۔

فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں۔ ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے۔

Related posts

سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات ، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ

admin

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

جناح ہائوس حملہ کیس ، پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment