Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا 30 ہزار نئی اسکالر شپس کا اعلان

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویت اسکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئی اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، جس سے کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کے ہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں اپنی تعلیمی خواہشات پوری کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اہلیت کے مطابق امیدواروں نے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں، پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہ ہو۔

اسکالر شپس کی درخواست دینے کے لئے طلبہ کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل (PHEC) پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا، کاغذی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

وزیر داخلہ کی ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

بارشیں، گلگت بلتستان کے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع، خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہو گئی

Mobeera Fatima

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment