Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 965 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 258 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related posts

کُرم میں قیام امن کیلئے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Mobeera Fatima

پاکستانی وفد کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا

Mobeera Fatima

لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment