Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانے والے معاوضے کی تفصیل جاری کردی ہے۔

محکمہ ریلیف کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ  روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیلاب میں زخمی افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے باعث مکمل تباہ مکان کا معاوضہ 10 لاکھ روپے اور سیلاب کے باعث جزوی تباہ گھر کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ہو گا۔

محکمہ ریلیف کے مطابق سیلاب سے تباہ دکانوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور متاثرین کو خوراک کیلئے فی کس 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

 

Related posts

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا

Mobeera Fatima

عارف علوی ، علی امین گنڈاپور سمیت 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ، عوامی رائے دبانے پر بنگلہ دیش جیسا معاملہ ہو گا ، شاہد خاقان

Mobeera Fatima

Leave a Comment