Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ حکومت نے خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین کو 10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکل فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا کہ یہ اسکیم آلودگی کے اخراج میں کمی ، حفاظت میں بہتری اور خواتین کو افرادی قوت میں بااختیار بنائے گی۔

سندھ ورکرز ویلفیئربورڈ کے مطابق مفت الیکٹرک بائیکس کے لئے 20 فیصد اقلیتی کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اہلیت کے معیار میں 20 سے 45 سال کی صنعتی خواتین شامل ہوں گی، انتخاب کے لئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی جائے گی۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے حصول کے لیے درخواستیں سندھ ورکرز ویلیفیئربورڈ کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو بی ایس (WWBS) پر جمع کروائی جا سکتی ہیں، درخواستوں کی تصدیق ای او بی آئی/سیسی اور آجر کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

Related posts

چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

این او سی نہ دینا اچھا فیصلہ، ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے، شعیب ملک

Mobeera Fatima

سوات میں زمرد کی کان بیٹھ جانے سے ملبے تلے دب جانیوالے 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment