Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے ایک روزہ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کوشاندار کارکردگی کے بعد 84 رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 49.1 اوورز میں 277 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم صرف 193 رنزپرڈھیرہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو بریتزکے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 88 رنزکی شانداراننگزکھیلی، ٹرستان سٹبس نے 74 رنزاورڈی زوری نے 38 رنزکی اننگزکھیلی، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغازمایوس کن رہا ٹریوس ہیڈ، مارنوس لبوشین اورکپتان مچل مارش جلدی آؤٹ ہوگئے جوش انگلیس نے 87 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی مگردوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرنگیدی (ungi Ngidi) نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 42 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، نندرے برگراورسنیوران متھوسامی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

Mobeera Fatima

پاکستانی ہائی کمیشن کا بنگلا دیش میں طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment