Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلابی صورتحال ، وزیراعظم کا بلاول بھٹو ، حافظ نعیم اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں و سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطے کئے ہیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کرکے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ  حکومت کو معاونت کی پیشکش کی ، جبکہ چیئر مین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے اور پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ٹیلیفون پر خیبر پختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم  کے خالد مقبول صدیقی سے بھی رابطہ کرکے سندھ میں سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے اور سننے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment