Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیردفاع نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہداء کی قربانی کی توہین قرار دے دیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کےغیر ذمہ دارانہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے بیان کو شہداء کی قربانی کی توہین قرار دے دیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ؛مولانا فضل الرحمان ایک کہنہ مشق سیاست دان اور ممتازمذہبی رہنما ہیں،ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

فوجی جوانوں کی وطن کیلئے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ شہداء اور ان کے خاندانوں کی دل آزاری ہے،کوئی شخص محض تنخواہ کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی نہیں دیتا۔

جان کی قربانی کے پیچھے کسی نظریے،عقیدے، فرض اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے،آپ حالات و واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کر سکتے ہیں، مگر اس نظریے، وابستگی، محبت اور قربانی کی توہین نہیں کر سکتے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے اور پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے جوان اور شہری شہادتیں دے رہے ہیں ،ان کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے۔

Related posts

پاکستانی طیاروں کے اتنے آرڈرز مل رہے کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

دنیا کی بہترین ایئرلائن کی فہرست جاری؛ ٹائٹل کس اسلامی ملک کے نام رہا؟

Mobeera Fatima

صدر مملکت آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Mobeera Fatima

Leave a Comment