Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی طیاروں کے اتنے آرڈرز مل رہے کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی مؤثر اور نمایاں کارکردگی کے بعد پاکستان کو دنیا کے مختلف ممالک سے دفاعی ساز و سامان کے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مئی کے تنازع کے دوران پاکستانی طیاروں نے اپنی جدید صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کو ثابت کیا۔

ان کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جہاز عملی طور پر آزمائے جا چکے ہیں اور اب اتنی بڑی تعداد میں آرڈرز آ رہے ہیں کہ اگر یہ معاہدے مکمل ہو گئے تو ممکن ہے آئندہ چھ ماہ میں پاکستان کو آئی ایم ایف کی مالی امداد کی ضرورت نہ رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ آرڈرز عالمی سطح پر پاکستانی افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہیں اور مئی میں حاصل ہونے والی کامیابی سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

وفاقی محتسب کے افسران کی مظفر آباد آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی

Mobeera Fatima

ججز کی حق گوئی پر سلام، بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، عمر ایوب

admin

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment