Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغانستان میں بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی

افغانستان میں طالبان کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

طالبان رجیم کی پالیسیوں نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے مکمل طور پر خارج کر دیا۔

افغان جریدے دی افغانستان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کابل میں 5 روزہ صنعتی نمائش میں خواتین کا داخلہ بندکر دیا گیا ہے، اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغان خواتین کی تعلیم، دفاتر میں کام اور سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور دہشت گردی افغان طالبان کی پہچان بن چکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ترک کر کے خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

دی افغانستان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو سماجی اور معاشی زندگی میں برابر کے حقوق دیے جائیں۔

Related posts

آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے ؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا؟

Mobeera Fatima

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment