Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

شہباز شریف سے چینی گارمنٹس گروپ چیلنج فیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حکومت دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے، خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، چیلنج فیشن گروپ کے پاکستانی مارکیٹ پر اعتماد کو سراہتے ہیں، چیلنج گروپ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Related posts

گوجرانوالہ میں چینی فی کلو 30 روپے مہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment