محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گرین اسکول سرٹیفکیشن کی پلاٹینم، گولڈ، برونز اورسلور کیٹیگریز کی تعلیم نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے، گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منتخب اسکولوں سے ہو گا۔
ماحولیاتی تعلیم کا نصاب پرائمری، سیکنڈری اور مڈل لیول کی کلاسز کے حساب سے الگ بنانے کی تجویز دی ہے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
کمیٹی نصاب میں ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ لے گی، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پروگرام کا مقصد پنجاب بھر کے اسکولوں کو ماحول دوست بنانا ہے۔
