Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اے ٹی سی لاہور نے9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

یاد  رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

Related posts

پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

شدید گرمی، کویت میں پہلی مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment