سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی ہو گئی۔
گزشتہ تین روز میں سونے کے نرخ میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کے نرخ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
300 روپے کی کمی کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 3 لاکھ 62 ہزار400 روپے ہو گئے ہیں۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 257 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 3 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 3 ہزار 397 ڈالر ہو گئی ہے۔
