قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے بعد کہا کہ حسین طلعت اور حسن نوازمکمل کریڈٹ کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی گیند کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، شاہین آفریدی نے آخری اوورز میں اچھی باؤ لنگ کی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ کو بہتری کی ضرورت ہے۔
ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ مین دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
حسن نواز نے کہا کہ کپتان رضوان نے کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، جب وہ آؤٹ ہو کر جا رہے تھے تب بھی انہوں نے مجھ سے یہی کہا کہ میچ فنش کر کے آنا ہے۔
حسن نواز نے کہا کہ حسین طلعت کے ساتھ یہی منصوبہ تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر، رضوان اور سلمان آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
