Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سوات میں زمرد کی کان بیٹھ جانے سے ملبے تلے دب جانیوالے 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے والے 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثہ گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔

مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں رات بھر آپریشن میں مصروف رہیں ، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے قریبی کانوں اور ایمرجنسی یونٹس سے اضافی مدد طلب کی گئی تھی۔

اطلاع ملنے پر پاک فوج کی ٹیم بھی مدد کو پہنچ گئی جس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد مزدوروں کو ریسکیو کر لیا۔

Related posts

اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی

Mobeera Fatima

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment