تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حکام کا دورہ تہران صرف مذاکرات کی حد تک محدود رہے گا اورکسی بھی معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تعاون کی شرائط اب قابلِ اطلاق نہیں رہیں، ایجنسی نے اسرائیلی حملوں کی مذمت میں مکمل ناکامی دکھائی جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرعالمی ایجنسی غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے اورسمجھوتے کی طرف پیشرفت ہو تو تعاون ممکن ہے لیکن ایران نے نہ پہلے کبھی مشکوک معائنے کی اجازت دی ہے اورنہ آئندہ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم شفاف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اپنی سالمیت اورسیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
