Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 44 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1011 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار48 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس نے بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 43 ہزار کی سطح عبور کر لی تھی۔ کاروبار میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 47 پیسے ہو گئی۔

Related posts

10 ارب ڈالر کا قرض مسئلہ نہیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم

Mobeera Fatima

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پرحملہ این پی ٹی کے لیے چیلنج ہے، روس

Mobeera Fatima

دوران انتقال عازمین کے اہل خانہ کو 20 لا کھ روپےمعاوضہ دیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment