Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

درخواستیں مسترد ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بحریہ ٹائون کی جائیدادیں نیلام کرنیکی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے ، نیلامی نیب راولپنڈی آفس اور جی سکس ون اسلام آباد میں ہو گی۔ نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر ڈی سیون پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔

 

Related posts

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

Leave a Comment